ویب ڈیسک: سموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔
In response to deteriorating Air Quality, the Punjab Government announces a 1-week mandate for wearing of face masks for all citizens in smog effected districts of Punjab. Prioritising health is our collective responsibility. Please adhere to the guidelines for a safer community. pic.twitter.com/qe3jBdUjvY
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 19, 2023
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صحت کو ترجیح دینا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، براہ کرم ایک محفوظ کمیونٹی کے لیے رہنما خطوط پر عمل کریں ۔
واضح رہے کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اور کئی دنوں سے فضائی آلودگی کی صورتحال خطرناک ہے، کئی شہروں میں سموگ کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔