نواز شریف کی کل مری روانگی، لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے مشاورتی ملاقات

19 Nov, 2023 | 12:23 PM

راؤ دلشاد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کل مری کے لیے روانہ ہوں گے، لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے مشاورتی ملاقات بھی کریں گے۔
زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کل مری کیلئے نکلیں گے جہاں وہ لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے مشاورتی ملاقات بھی کریں گے اور پھر نواز شریف 21 نومبر کو مری سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے گے۔
زرائع نے بتایا کہ میاں محمد نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلیوں میں پیش ہوں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ اکیس 9 مبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کررہا ہے جبکہ نواز شریف کی کیسز سے متعلق وکلاء سے مشاورت بھی جاری ہے۔

میاں نواز شریف  سینئر لیگی رہنما کے ہمراہ پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

مزیدخبریں