غزہ : اقوام متحدہ کے سکول پر اسرائیلی بمباری کی سعودیہ اور قطر نے مذمت کر دی

19 Nov, 2023 | 10:43 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سعودی عرب اور قطر کی جانب سے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

 قطرکی جانب سے جبالیاکیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کی فوری بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی گزشتہ روز شمالی غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے ایک اسکول پر اسرائیل کی جانب سے "شدید بمباری" کی مذمت کی۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 
 

مزیدخبریں