(کومل اسلم)شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 251ریکارڈ کی گئی۔
لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا،فدا حسین روڈ پر آلودگی کی شرح405 ریکارڈ کی گئی ،فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 404 جبکہ یو ایس قونصلیٹ392،مال روڈ میں آلودگی کی شرح 339ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔شہر لاہور میں حد نگاہ محدود ، خنکی میں اضافہ ہونےسےباغوں کے شہر میں سردی نے شدت اختیار کر لی،شہری گرم ملبوسات زیب تن کیے کام کاج کی طرف رواں دواں ہیں۔
شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ،موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ماہرین کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔