ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل؛ میچ ریفریز آج کیا گل کھلائیں گے؟

ICC World Cup Final, Match Referees of the ICC World Cup Final Match, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل آج اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا ہوں گے جبکہ جوئیل ولسن فائنل میں تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق کرس گیفائی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ 

رچرڈ النگورتھ  کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔ ٹیسٹ امپائر رچرڈ النگورتھ  کو اس سال دوسری مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ائیرکا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ رچرڈ کیٹلبرا کا تعلق بھی انگلینڈ سے ہے۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے اور 2006 سے انٹرنیشنل امپائرنگ کر رہے ہیں۔ تھرڈ امپائر جوئیل ولسن کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے اور وہ متنازعہ فیصلوں کے حوالہ سے کچھ بدنام رہے ہیں۔ انگلینڈ میں گزشتہ ایشز سیریز کےتیسرے میچ کے دوران فیلڈ امپائر جوئیل ولسن کے 8 فیصلے تنقید کی زد میں آئےجس کے بعد ایشز سیریز کے باقی میچوں کے لیے  انہیں  اور نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی دونوں کو ہٹا کرنئے امپائرز کا تقرر کرنا پڑا۔
 امپائر جوئیل ولسن نے لیڈز ٹیسٹ کے دوران کئی غلطیاں کیں جن میں میچ کے ہیرو بین سٹوکس کو 131 کے سکور پر آوٹ نہ دینا بھی شامل تھا جس کی وجہ سے پورے میچ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔

میچ ریفریز ورلڈ کپ کے فائنل میں کیا گل کھلاتے ہیں اس کا پتہ آج میچ ہونے پر ہی چلے گا۔