سٹی42: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری یُدھ میں آج بھارت کی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میچوں کی سب سے بڑی ٹیم آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔ اس یُدھ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا فائدہ ہونے کی پیشین گوئی کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا فائنل آج احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انڈیا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔بھارت ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے تمام میچوں میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔ لیگ میچ میں بھارت اور آسٹریلیا آمنے سامنے آئے تھے تو آسٹڑیلیا کو شکست ہو گئی تھی۔ تاہم آج احمد آباد کی وکٹ پر کیا ہونے والا ہے یہ دیکھنے کے لئے کرکٹ کے دنیا بھر میں شائقین بے چینی سے صبح میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے لیے پچ کو خاص طور سے بنوایا گیا ہے اور اسے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کئلئے سازگار بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم تب بھی اس کے بیٹسمینوں کے لئے زیادہ آسان وکٹ ہونے کا تاثر موجود ہے۔وکٹبنانےوالےکیوریٹر کا البتہ کہنا ہے کہ وکٹ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو زیادہ فیور کرے گی۔ دوسری اننگز میں وکٹ باؤلروں کے حمق میں زیادہ جا سکتی ہے۔
پچ کیوریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔