سٹی42: گوجرانوالا میں پولیس نے پانچ افراد کے قتل میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
سی پی او ایاز سلیم کے مطابق گرفتار ملزمان اور مقتول رانا افتخار کے درمیان پرانی دشمنی ہے، تین روز قبل دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے گاڑی میں سوار رانا افتخار اور ان کے ساتھ چار دیگر افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
رانا افتخار پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما ہیں۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان پہلے بھی دو بار رانا افتخار پر حملہ کر چکے تھے، پانچ افراد کے قتل کا یہ واقعہ گوجرانوالہ شہر کی مصروف شاہراہ کشمیر روڈ پر پیش آیا تھا۔