اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

19 Nov, 2022 | 07:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سندھ سے اہم سیاسی شخصیت نثار شار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی قیادت میں وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما آغا ارسلان خان،مبین جتوئی اور لیاقت جتوئی، بلال غفار شامل تھے،اس کے علاوہ ملاقات میں جی ڈی اے رہنما گوہر مہر،غوث بخش مہر،شہریار مہر اور دیگربھی شامل تھے۔

 ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور حقیقی آزادی مارچ میں سندھ کے قافلوں کی شمولیت کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،سندھ سے اہم سیاسی شخصیت نثار شار چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں باضابطہ طور پر شامل ہو گئے۔

مزیدخبریں