ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بڑا قدم اُٹھا لیا

عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ، گرفتاری سے بچنے کیلئے سردار عثمان بزدار نے عبوری ضمانت کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ، عدالت نے 30 نومبر تک گرفتاری سے روک دیا۔

عثمان بزدارنےآمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے سماعت کی، عدالت نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی 30 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پانچ پانچ لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، بیرسٹر مومن ملک نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے دلائل دیئے۔

عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ سردارعثمان بزدارنے شراب لائسنس اجراء کیس میں بھی 22 نومبر تک عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔