ویب ڈیسک : واٹس ایپ نے بزنس ڈکشنری کا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے .
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ بزنس کا نیا فیچر فی الحال برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا ہے۔برازیل میں واٹس ایپ بزنس کانفرنس کے موقع پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بزنس ڈکشنری فیچر کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس فیچر سے صارف ایپ کے اندر رہتے ہوئے کیٹیگری یا نام سے کاروباری اداروں کو سرچ کرسکیں گے جبکہ اسی طرح صارفین کو ڈکشنری آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد صارفین کو کسی کاروباری ادارے کی مختلف اشیا کو ڈھونڈ کر واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی خریدنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔واضح رہے کہ ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ بزنس ڈکشنری کا فیچر دیگر ممالک میں کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔