(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد کم ہو گئی، جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل 5 فیصد کمی کے بعد 86 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہاہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق عالمی سطح پر گیس کی قیمت میں بھی4 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 6 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ ہوئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، خام تیل سو ڈالر سے نیچے رہنے سے پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔