ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی، کرکٹ بورڈ کا کپتان بدلنے کا فیصلہ

19 Nov, 2022 | 03:12 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ نیا مستقل ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بری طرح شکست ہوئی تھی جس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ پر ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لیے مختلف کھلاڑیوں کو کپتان مقرر کر کے بھیجا گیا ہے۔

مزیدخبریں