تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اوپیک اجلاس کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ کملا ہیرس کی چینی صدر سے ملاقات اوپیک اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس نے دونوں ممالک کے درمیان مسابقت کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وائٹ ہاؤس عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ کملا ہیرس نے دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کے روز انڈونیشیا میں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کی تھی۔