فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

19 Nov, 2022 | 12:38 PM

(ملک اشرف) فلم جوائے لینڈ کی سینما گھروں میں نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ، عدالت سے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ۔
 شہری محمد بلال شفیق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،  درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کیخلاف بنائی گئی ہے، فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کیخلاف منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ ایسی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فلم کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں