ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے زمان پارک میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال، لانگ مارچ، انتخابات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت میں کرپشن سے پاک ماحول اور بھرتی میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے میگا پراجیکٹس سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت میں ایڈہاک بھرتیوں سے اسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔