ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر کےخلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد

سابق صدر کےخلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی محکمہ انصاف نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے خصوصی وکیل نامزد کر دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے جنگی جرائم کے سابق تفتیش کار جیک سمتھ کو اسپیشل پراسیکیوٹر مقررکیا گیا ہے۔نئی ذمہ داری ملنے پر جیک اسمتھ کا کہنا تھاکہ  تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھاؤں گا اور آزادانہ فیصلے کروں گا۔

دوسری جانب جیک اسمتھ کی بطور اسپیشل پراسیکیوٹر مقرری  پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کو سیاسی اورغیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔مجرمانہ تحقیقات کی نگرانی کیلئے جنگی جرائم کے سابق تفتیش کار جیک سمتھ کی تقرری پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ کسی طور قابل قبول نہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ انصاف کے نظام کوسیاسی نہیں بنائے گی، اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کا صدر بائیڈن اور ہمیں علم نہیں تھا اور نہ ہی ہم نے کوئی پیشگی نوٹس بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2024 کے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer