ویب ڈیسک: آپ نے پیسے نچھاور کرنے کا سنا ہوگا ۔۔پیسہ پانی کی طرح بہانا بھی سنا ہوگا ۔۔لیکن کیا کبھی آپ نے پیسہ پانی کی طرح بہایاجانا دیکھا بھی ہے ?? اگر نہیں تو یہ ویڈیو دیکھیں جس میں ایک گجراتی گلوکارہ پرفارم کررہی ہے اور معمول کے مطابق اس پر پیسہ نچھاور کیا جارہا تھا کہ ایک مداح جوش میں آیا اٹھ کر پیسوں سے بھرا ڈرم لے آیا اور گجراتی گلوکار پرپانی کی طرح بہانے لگا۔
اس موقع پرگلو کارہ کاہارمونیم نوٹوں سے بھرگیا۔گلوکارہ نے انہیں ایک طرف جھاڑ دیا اور گانا جاری رکھا۔ویڈیو کو انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شیئر کیا، جس کی شناخت اروشی راڈیا کے نام سے ہوئی، جو 15 نومبر کو ایک مذہبی تہوار میں گارہی تھی ۔
اروشی نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں نہ صرف وہ شخص بلکہ سامعین میں موجود بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی ان پر پیسوں کی بارش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام سے اظہار تشکر کیا اور اپنے کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ - 'منی بارش' بھی شامل کیا۔ یہ واقعہ بھارت کے شہر احمد آباد میں پیش آیا۔