ویب ڈیسک: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز مہنگا، روپے کے مقابلے قدر میں 57 پیسے اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 57 پیسے اضافے سے 175 روپے 24 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے سے 176 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ امریکی کرنسی 91پیسے بڑھی جس کے بعد قیمت 173روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 174روپے 67 پیسے ہو گئی تھی۔