خبردار،فیکٹری و بھٹہ مالکان کو بڑے جرمانوں کا فیصلہ

19 Nov, 2021 | 06:17 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)سموگ کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کے اہم فیصلے ،سموگ کے تدارک کے لئے جرمانے بڑھا دئیے ،،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
 نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دھواں دینےوالی موٹر سائیکل اور گاڑی کو 2 ہزار روپے جرمانہ ، فصل جلانے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا۔ دھواں دینے والے بھٹہ مالکان کو پچاس ہزار اور فیکٹریوں کو پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا ۔

 دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو پچاس فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم دیا ہے، ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردئیے گئے ہیں ۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر نجی اداروں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے سے متعلق تحریری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن کو سکول اور کالجز کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لئے زیادہ سے زیادہ بسوں اور وین کے استعمال کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

مزیدخبریں