ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھی طرح دانت صاف کرنے میں کتنا وقت لگانا چاہئے؟

اچھی طرح دانت صاف کرنے میں کتنا وقت لگانا چاہئے؟
کیپشن: Brush your teeth
سورس: CNN
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: زیادہ تر لوگ جانتے ہیں کہ روزانہ دانت دو مرتبہ صاف کرنے چاہئیں اور تقریبا دو منٹ تک دانتوں میں برش کرنا ہو گا۔ مگر بعض حالات میں دو منٹ دانت صاف کرنا شائد ناکافی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق دانتوں پر جمے جرثومے مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے تین سے چار منٹ برش کرنا لازم ہے۔  

اچھی طرح سے دانت صاف نہ ہونے کی وجہ سے جرثوموں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس سے دانتوں میں خون آنا، بدبو آنا اور مسوڑں کا خراب ہونا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہر مرتبہ چار منٹ تک برش کرنےسے دانت صاف رہتے ہیں اور چار منٹ لگانے کا مطلب ہے کہ دانتوں کے درمیان مشکل جگہوں پر بھی صفائی ممکن ہو جاتی ہے۔ زیادہ زور نہ لگائیں اور ہمیشہ احتیاط سے دانت صاف کریں کیونکہ زیادہ زور لگانے سے آپ کے مسوڑوں اور منہ کے اندر نرم ریشوں  کونقصان پہنچ سکتا ہے۔