ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ میں کورونا کی نئی لہر، آسٹریا میں مکمل لاک ڈاون

یورپ میں کورونا کی نئی لہر، آسٹریا میں مکمل لاک ڈاون
کیپشن: Austria lockdown
سورس: Sky News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپ بھر میں کورونا کی شدید چوتھی  لہر کے بعد آسٹریا نے مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
 آسٹریا یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں قانون سازی کے تحت  کووڈ-19 ویکسین لازم قرار دے دی گئی ہے۔ 
 آسٹریا کے چانسلر الیگزینڈر شیلن برگ کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاون زیادہ سے زیادہ 20 روز کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔ انہوں اعلان کیا کہ یکم فروری کے بعد ہر ایک کے لیے ویکسین لگانا لازم ہو گا۔ لاک ڈاون کے دوران بچے گھر سے کلاسیں لیں گے، ریسٹورانٹ اور زیادہ تر سٹورز بند رہیں گے اور تمام ثقافتی سرگرمیاں منسوخ کردی جائیں گی۔