سموگ کی بگڑتی صورتحال،سکول ہفتے میں کتنے دن بند  رہیں گے؟  

19 Nov, 2021 | 05:07 PM

Imran Fayyaz

   (شاہد سپرا)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور  نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی تشویشناک صورتحال ہفتے میں ایک دن سکول بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس سلسلے میں سکول ڈیپارٹمنٹ کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی گئی۔

حسان خاور نے داتا دربار کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے میں ایک دن سکول بند کرنے کی تجویز زیر غور آئی ہے اس ضمن میں سکول ڈیپارٹمنٹ کو تجاویز کا جائزہ لینے کی ہدائت کر دی گئی ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سموگ پر اجلاس کی صدارت کی ہے اور تمام وسائل کو بروے کار لانے کی ہدائت کی ہے،ہر پندرہ روز بعد وزیراعلی تمام محکموں کی کارکردگی کا اجلاس بلائیں گے۔فیکٹریوں کے ٹائرز چلانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

حسان خاور کا کہنا تھا کہ  لاہور میں اینٹی سموگ سکواڈ تمام صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں،ہندوستان میں فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں پاکستان میں موٹروے کے ساتھ فصلوں کے جلانے پر بھی پابندی عائد ہے،انڈیا سے گزارش ہے وہ اس مسئلے پر قابو پائیں۔ انہوں نے سکھ برادری کو بابا گرونانک یوم ولادت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہدایت کی ہے زائرین کی تمام سہولیات کا خیال رکھیں۔وزیراعظم بین المذاہب ہم آہنگی کے علمبردار ہیں۔ اس ملک کی بنیاد بزرگان دین نے رکھی تھی۔ اس ملک کے حصول کا سفر ستر سال کا نہیں بلکہ ایک ہزار سال کا ہے۔

مزیدخبریں