ویب ڈیسک : برطانیہ میں ایک سائیکل سوار اس وقت بال بال بچ گیاجب اچانک توازن کھو دینے سےوہ پیچھے سے آنی والی تیزرفتار گاڑی کے آگے جا گرا۔
رپورٹ کے مطابق لندن کےنواحی علاقے میں سائیکل سوار اچانک تیزرفتار گاڑی کے آگے جاگرا تاہم کار سوار نے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے گاڑی کو بریک لگاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھا دیا اور سائیکل سوار موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور اب تک اسے ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔