مہنگائی نے شہریوں کا بی پی شوٹ کردیا

19 Nov, 2021 | 12:12 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:   مہنگائی نے شہریوں کا بی پی شوٹ کردیا، مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا۔مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے اورڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے ہوگئی

مہنگائی نے شہریوں کا بی پی شوٹ کردیا، مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا، مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے اورڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے ہوگئی ،میڈیکل سٹورز پر بی پی چیک کرنے کی فیس بھی 100 روپے وصول کیجانے لگی،میڈیکل آلات مزید مہنگے ہونے سےشہری پریشان ہوگئے۔

ڈالر اور پٹرول کے آفٹر شاکس مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا۔مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے کا ہوگیا۔ڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت بھی 2900 سے 3600 روپے پر پہنچ گئی۔میڈیکل سٹورز پر بھی بی پی چیک کرانے کے بھی 100 روپے فیس وصول کیے جانے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض جائیں تو کہاں جائیں،اب تو بلڈ پریشر کی ادویات بھی خاصی مہنگی کردی گئی ہیں۔

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کیجانب سے ٹیکسسز اور ڈالر کا ریٹ بڑھانے سے میڈیکل کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھنے سے شہریوں میں بلڈ پریشر کا مرض بڑھتا جارہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ مہنگائی پر قابو پائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بھی سوکھ کا سانس لے سکیں ۔

مزیدخبریں