ویب ڈیسک : آسٹریلوی ٹیسٹ کیپتان ٹم پین نے باہمی رضامندی سے ایک خاتون دوست کو نازیبا میسیج بھیجے جانے کے اسکینڈل پر استعفا دیدیا ہے۔
انہوں نے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز شروع ہونے سے چند ہفتے پہلے استعفا دیا ہے جس سے آسٹریلیا میں ہل چل مچ گئی ہے تاہم انہوں نے بطورکھلاڑی ایشز سیریز میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔
آبدیدہ ہوکر استعفا دینے والے 36 سالہ ٹم پین نے کہا کہ ’تقریباً چار سال پہلے ایک ساتھی کے ساتھ ٹیکسٹ پیغامات کا تبادلہ کیا تھا۔ دوسری طرف میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ صرف ٹیکسٹ میسجز نہیں تھے بلکہ جنسی تصاویر کے تبادلے کی بات تھی۔
"I'm deeply sorry for hurt and pain that I've caused my family, team and the other party. It's the right decision for me to immediately step down as captain"
— CRICKETNMORE (@cricketnmore) November 19, 2021
- Tim Paine breaks down into tears while stepping down as captain #Australia #TimPainepic.twitter.com/YtWCFpvS4s
ٹم پین نے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ، اپنے خاندان اور دوسرے فریق کو پہنچائی ہے اس پر انہیں افسوس ہے۔ کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچنے پربھی افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا رکن رہیں گے اور وہ ایشز سیریز کے حوالے سے پرامید ہیں۔