ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی نے کپڑوں کی دھلائی بھی مشکل کردی

Surf Rate
کیپشن: Surf Rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) مہنگائی نے کپڑوں کی دھلائی بھی مشکل کردی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے سرف کے ریٹ بڑھ گئے۔

پٹرول کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، سرف کے آدھا کلو کے پیکٹ پر30روپے تک اور کلو کی پیکنگ میں 50 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، صارفین نے مہنگائی کا قصور وار حکومت کو ٹھہرا دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنی ہے تو حکومت کو پیٹرول اور ڈالر کا ریٹ کم کرنا ہوگا۔

شہریوں نے مزید کہا کہ ہرچیز کی قیمت 50 فیصد بڑھ گئی ہے، اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو عام آدمی فاقوں پر مجبور ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں گھی کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، درجہ دوم کا گھی مزید 5 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ وپن مارکیٹ میں درجہ دوم کا گھی مزید مہنگا کردیا گیا ہے، 12 کلو کی پیٹی کا ریٹ 60 روپے بڑھ گیا جس کے بعد بارہ کلو گھی کی پیٹی  4 ہزار140 روپے کی ہوگئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer