ویب ڈیسک : سڑکوں کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا معاملہ حل کر لیا گیا،محکمہ خزانہ نے ساڑھے تین ارب روپے جاری کر دئیے۔
پنجاب میں نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے ، اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب نے ساڑھے تین ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو جاری کیا ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اس گرانٹ سے ہائی وے کی تعمیر کرے گا اور اس گرانٹ سے ہائی وے کی تعمیر کیلئے زمین خریدی جائے گی۔
حکومت نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
19 Nov, 2021 | 11:01 AM