ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلاموفوبیا پر مہوش حیات کی بھارتی فلمسازوں پر تنقید

Mehwish Hayat
کیپشن: Mehwish Hayat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اسلام و پاکستان مخالف فلم پر بھارتی فلمسازوں پر برس پڑیں۔

 اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سوریاونشی بالی ووڈ میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والی تازہ ترین فلم ہے، ہالی ووڈ میں لہروں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے اور مجھے امید ہے کہ بھارت بھی ان کی پیروی کرے گا جیسا کہ میں نے کہا کہ اگر مثبت عکاسی نہیں تو کم از کم اس طریقے سے انصاف کریں جس طرح سے آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔

اداکارہ زویا ناصر نے بھی فلم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے لوگ دنیا میں ہر جگہ پائے جاتے ہیں، اسی طرح زبردستی مذہب بھی تبدیل کروائے جاتے ہیں۔

انسٹا اسٹوری پر اداکارہ زویا نے مزید لکھا کہ یہ دیکھنا بہت ہی افسوس ناک ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ فلموں میں کامیڈی کے نام پر اسلام مخالف مواد دِکھانا، بنا یہ سوچے کہ اس کے کیا اثرات ہوں گے۔

 واضح رہے کہ اکشے کماراورکترینہ کیف کی نئی فلم سوریاونشی میں مسلمانوں کی انتہائی منفی تصویرکشی کی گئی ہے، فلم سوریا ونشی دیگر بھارتی فلموں کی طرح بہادر پولیس افسران کے ایک گروپ کے بارے میں ہے جو پاکستان سے سرحد پارکرکے ممبئی میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگردوں کا پیچھا کررہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer