فلمسٹار ارباز خان ایف بی آر کےریڈار پر

19 Nov, 2021 | 09:10 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  ایف بی آر نے  فلمسٹار ارباز خان کو سال 2020،21 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایف بی آر نے گلبرگ فائیو عزیز ایونیو سوسائٹی میں فلمسٹار ارباز خان کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں ایف بی آر نے  فلمسٹار ارباز خان کو انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دیا ہے۔

  دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کے فون، بجلی، گیس کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کردیں۔   اجلاس میں نہ آنے پر قائمہ کمیٹی نے گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سے کہیں گے کہ گورنر سٹیٹ بینک کو گرفتار کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔

مزیدخبریں