(عمران یونس ) اعلی تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے، کامسیٹ لاہور کیمپس کو بند کردیا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی انتقال کر گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری لہر کے تعلیمی اداروں میں وار جاری ہیں۔آئے روز تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کامسیٹ یونیورسٹی کیجانب سے لاہور کیمپس کو بند کردیا گیا۔اس سے قبل کمپس میں دو ڈیپارٹمنٹس کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی انتقال کر گئے تھے۔ کیمپس چار دسمبر تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
C