نواز شریف کی طبیعت بگڑنے لگی، گردوں میں پتھری کی تشخیص

19 Nov, 2020 | 10:21 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42)سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا کئی بارگردوں کااسکین اورمعائنہ ہواہے، اسکین اور معائنےسےنوازشریف کےگردےمیں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ رپورٹس میں نوازشریف کےگردےکےنارمل کام نہ کرنےکی بھی تصدیق ہوئی، نوازشریف کا علاج انڈورلوجسٹس کی خصوصی ٹیم کررہی ہے،ضرورت ہوئی تونوازشریف کومزیدعلاج کیلئےاسپتال داخل کیا جا سکتاہے۔

یاد رہے 2 روز قبل نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے اور گردوں میں تکلیف بڑھ گئی ہے،اسی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں ویڈیولنک پر شرکت بھی نہیں کر پائے۔

مزیدخبریں