ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے ڈاکٹرز اور نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ

نئے ڈاکٹرز اور نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کا نئے ڈاکٹرز اور نئی نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ، 800 نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پبلک سروس کمیشن کو ارسال کردی گئی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو 1800 نئی نرسز بھرتی کرنے کی ریکوزیشن بھی ارسال کی گئی ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل احمداعوان نے ریکوزیشن ارسال کی ہے۔ نئے ڈاکٹرز اور نرسز کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں خالی اسامیوں پر تعینات کیا جائے گا۔

دوسری جانب پبلک سروس کمیشن نے 21 اور 22 تاریخ کے شیڈول امتحانات کو موخر کردیا۔ پنجاب بھر میں ہسٹری، باٹنی، عربی سمیت دیگر اسامیوں پر لیکچرار کی امتحانات شیڈول تھے۔ مختلف اسامیوں پر صوبہ بھر میں 80 ہزار سے زائد میل اور فی میل امیدواروں کے امتحانات موخر کیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سرگودھا اور ملتان امتحانی مراکز میں کورونا کیسز کی نشاندہی کے باعث امتحانات موخر کیے گئے۔