کسسٹم حکام کی بڑی کارروائیاں، شراب کی 43 بوتلیں برآمد

19 Nov, 2020 | 08:45 PM

Azhar Thiraj

(سیعد احمد سعید) کسسٹم حکام کی لاہور ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیاں، بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کے سامان سے شراب کی 43 بوتلیں برآمد کرلیں۔     

تفصیلات کے مطابق کسسٹم حکام نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر خرم رفیق کے سامان سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد کرلیں، دوسری کارروائی کے دوران شہباز نامی مسافر کے سامان سے شراب کی 23 بوتلیں برآمد ہوئیں، کسسٹم حکام نے شراب کی بوتلیں قبضے میں لیکر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں