(علی شاہی)آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایچ اوکےلئے کال سائن تبدیل کردیا گیا۔ ایس ایچ او کواب خالد کی بلائے محافظ کے نام سے بلایاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوز کے نیا (کال سائن ) رکھ دیا گیا۔پولیس میں ایس ایچ او کے لئے مخصوص نام خالد تبدیل کردیا گیاہے۔اب کسی بھی تھانے میں تعینات ہونے والے سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز ایس ایچ اوکومحافظ کے نام سے پکارا جائے گا۔
ایس ایس پی ٹیلی صادق ڈوگرنے کال سائن تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے پہلے انسپکٹر تعینات ہونے والوں کوخالدجبکہ سب انسپکٹر ایس ایچ او کو سکندر کہہ کر بلایا جاتا تھا.پولیس آئی جی سے لے کر سب انسپکٹر تک 10کال سائن ہیں ۔امید ہے ایس ایچ او کا نام محافظ رکھنے سے وہ شہریوں کی حافظ کا فریضہ بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں گے اور اپنے نام کی لاج رکھیں گے۔
ایس ایس پی ٹیلی صادق ڈوگر نے کال سائن تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہدایات دیں ہیں کہ ایس ایچ او ز کو اب نئے نام سے ہی پکارا جائے۔امید ہے کہ نیا نام ایس ایچ اوز کی کارکردگی میں تبدیلی لائے گا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔