(علی ساحی ) آن لائن سسٹم پرسلپس اپلوڈ نہیں ہونگیں توتنخواہوں کی مد میں بجٹ جاری نہیں ہوگا، پنجاب پولیس کو دوسرے کوارٹرکے 33ارب میں تنخواہوں کے فنڈزروک کرسکیورٹی، پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضرویات کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے دوسرے کوارٹر کے 33ارب میں سے تنخواہوں کابجٹ روک کردیگرضروریات پوری کرنے کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے، آن لائن سسٹم پر سلپس اپ لوڈ نہ کرنے کی وجہ سے اضلاع اور یونٹس کے بجٹ کا بڑا حصہ روک لیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے 2لاکھ افسروں واہلکاروں کی پے سلپس اپ لوڈ کرنے تک تنخواہوں کا بجٹ روک دیا تھا۔
پچھلے 2 ماہ سے تاحال 1 لاکھ 20 ہزار پے سلپس اپ لوڈ ہوئی ہیں، بجٹ کا پچاسی فیصد حصہ تنخواہوں کی مد میں جاری کیا جاتا ہے۔ تمام اضلاع، یونٹس اور ٹریننگ کالجزکو دیگر ضروریات کیلئے فنڈز جاری کئے گئے، لاہور کو17 کروڑ، راولپنڈی 5 کروڑ، فیصل آباد 5 کروڑ، ملتان کو3 کروڑ کی رقم جاری کی گئی۔ رواں سال پنجاب پولیس کوایک کھرب 19ارب کابجٹ دیا گیا تھا جس میں پہلے کوارٹر میں 35 ارب جاری کئے گئے تھے۔