خصوصی تعلیمی اداروں میں طلباء کی اینرولمنٹ میں سو فیصد کمی

19 Nov, 2020 | 07:53 PM

Azhar Thiraj

(جنید ریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خصوصی تعلیمی اداروں میں طلباء کی اینرولمنٹ میں سو فیصد کمی، پنجاب بھر کے 303 خصوصی اداروں میں بچوں کی تعداد 36 ہزار سے کم ہوکر 32 ہزار رہ گئی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرکے خصوصی تعلیمی اداروں میں طلباء کی انرولمنٹ میں سو فیصد کمی ہوگئی۔ پنجاب بھر کے 303 خصوصی اداروں میں بچوں کی تعداد 36 ہزار سے کم ہوکر 32 ہزار پر پہنچ گئی۔ 

لاہور کے تعلیمی اداروں میں بھی بچے 6 ہزار سے کم ہوکرتعداد اڑتالیس سو رہ گئی، لاہور میں محکمہ خصوصی تعلیم کے کل 20 تعلیمی ادارے ہیں، ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ افسران خصوصی تعلیمی اداروں پر توجہ دیں تو تعداد بڑھائی جاسکتی ہےجبکہ محکمہ خصوصی تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل پالیسی کابینہ کمیٹی میں منظوری کیلئے بھیجوادی ہے، کابینہ کمیٹی کے بعد ڈیپارٹمنٹل پالیسی نافذ کردی جائے گی۔   

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسلسل احتجاج کے باعث نابینا افراد کو نوکریاں دینے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیاہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے سرکاری محکموں میں 2ہزار 121 مزید آسامیوں پر بھرتی کرنے کی اجازت دیدی ہے, وزیراعلی پنجاب نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 326 افراد کو ریگولر کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

 یاد رہے کہ نابینا افراد ملازمتوں میں کوٹہ ہونے کے باوجود ملازمتوں سےمحروم تھے، جس پر احتجاجی مظاہرے گئے۔ وزیراعلیٰ نے ایکشن لیتے ہوئے نابینا افراد کوملازمتیں دینے کا حکم دیدیا ہے۔

مزیدخبریں