تیار رہیں! جلد جیلوں کے سرپرائز معائنے کرونگا،فیا ض الحسن چو ہا ن

19 Nov, 2020 | 07:10 PM

(علی سا ہی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت محکمہ داخلہ اور جیل کےافسران سے اعلٰی سطحی اجلاس ہوا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سے ڈی آئی جی تک ایک پوسٹ پر تین سال سے زائد عرصہ رہنے والے افسران کی تفصیلات طلب کر لیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیرجیل کی زیرصدارت اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم، سپیشل سیکرٹری، ڈی آئی جیز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نےشرکت کی۔جیلوں میں دی جانے والی سہولیات، رحم کی اپیلوں، جیل قوانین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔محکمہ میں خالی سیٹوں، پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے معاملات زیر بحث آئے۔وزیر جیل خانہ جات نے پوسٹنگ چارٹ، جیلوں کے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، اور کہا ہے کہ تمام جیل افسران کے گھروں میں کام کرنے والے محکمہ جاتی ملازمین کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔فیاض الحسن چوہان کا جیلوں میں موبائل، منشیات کی ترسیل اور وی وی آئی پی پروٹوکول کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق جیل خانہ جات کے قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔بالخصوص پنجاب پرزنرزایکٹ 1894 اور پنجاب پرزنرز ایکٹ 1900 میں جدید معاملات کے مطابق ترامیم کی جائیں گی۔

انہو ں نے کہا ہے کہ میرا بنیادی ایجنڈا ذاتی دلچسپی سے محکمہ جاتی معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے۔ہر مہینے کے آغاز میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔موجودہ جیل قوانین کو علاقائی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ڈھالا جائے گا۔جدید دنیا ایک گلوبل ویلج ہے، دنیا سے کٹ کر نہیں چل سکتے۔تیار رہیں! جلد پورے صوبے میں جیلوں کے سرپرائز معائنے کروں گا۔ 

مزیدخبریں