سونے کی قیمت میں اضافہ صرافہ بازار ویران

19 Nov, 2020 | 06:59 PM

Azhar Thiraj

(خان شہزاد ) جمعرات کے روز شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا جمعرات کے روز سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، خواتین صارفین اور شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔    

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے قیمتیں مسلسل بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جمعرات کے روز سونا 100روپے فی تولہ مہنگا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار 100روپے میں فروخت ہو اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 700 روپے میں فروخت کیا گیا۔

 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا البتہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 1180روپے میں فروخت ہوئی، جیولرز نے مزید کہا کہ سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صرافہ بازار ویران ہوتے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں