ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں پر کورونا ویکسین کے تجربات کافیصلہ

پولیس اہلکاروں پر کورونا ویکسین کے تجربات کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)پنجاب پولیس کے جوانوں کو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈسائنسز کے تعاون سے آزمائشی طور پر کورونا ویکسین کروانے کا فیصلہ کیا ہے،کورونا ویکسی نیشن کےلئے ڈی آئی جی ویلفیئر نے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویلفیئر نے سی پی اوز،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے،ویکسی نیشن کروانے کے خواہش مند اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔مراسلے کے مطابق ویکسین مفت دستیاب ہے، خواہش مند اہلکار فارم فل کر کے بھجوائیں، ڈی آئی جی ویلفیئر کاکہنا ہے کہ ویکسی نیشن کےلئے رضا کاروں کی بھی ضرورت ہے جو اہلکار دلچسپی رکھتے ہیں رابطہ کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے، لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 304 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا کا شکار 6 مریض دم توڑ گئے، کورونا وائرس میں مبتلا 191 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 81 آئی سی یو اور 12 مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
 پنجاب بھر میں بھی کورونا کے 658 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 10 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 112284 اور 2519 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے 55784 کیسز اور 986 اموات لاہور سے رپورٹ ہوئی ہیں،صوبے میں کورونا میں مبتلا ہونے والے 97846 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔