ایف آئی اے سائبر کرائم کی حراست سے ملزم فرار

19 Nov, 2020 | 05:56 PM

Azhar Thiraj

(مظہر عباس ) وفاقی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لاہور کی حراست سے ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم کو گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم شعیب خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سیل لاہور کی ناقص سکیورٹی کے باعث حراست میں موجود ملزم فرار ہوگیا، ملزم شعیب کو گذشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا ملزم شعیب خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کر رہا تھا۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم کو لڑکی کی مدد سے بلوا کر گرفتار کیا تھا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کیمطابق ملزم اپنے دوستوں کی مدد سے فرار ہوا ملزم کے فرار ہونے پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا جو بھی قصوروار ہوا اسکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انچارج سائبر کرائم سرکل وقاص سعید کا کہنا تھا کہ ملزم کا ڈیجیٹل میڈیا سیز کر دیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں