ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈنگ کیس،حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا  

فنڈنگ کیس،حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید کی سزا  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حافظ سعید کو 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی جب کہ ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کاحکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے حافظ سعید کے ساتھیوں ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو بھی 10سال 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے حافظ سعید کے ایک اور ساتھی عبدالرحمان مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فنڈنگ کیس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ سعید کو دو مقدمات میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔