ٹرینوں کا شیڈول متا ثر، مسافر پریشانی کا شکار

19 Nov, 2020 | 03:33 PM

(سعید احمد)کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے کراچی آنے اور جانے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثررہا،جبکہ ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں مسلسل ناکام رہی، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔مسافروں گھنٹوں خوار ہوتے رہے ۔ٹرینیں لیٹ آنے اور جانے  سے مسافرشدید پریشانی کا شکار ہیں۔ 

ریلوے انکوائری کے مطابق، کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 8 گھنٹے لیٹ رہی، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 10منٹ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، عوام ایکسپریس 2 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ ،پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ رہی۔

ذرائعکے مطابق  دونوں طرف لاہور سے آنے  والی ٹرینیں ، لاہور سے جانے والی ٹرینیں بھی متاثر رہیں۔ لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے شام 5 بجے ایک گھنٹہ کی تاخیر سے اور کراچی ایکسپریس شام 5 بجے کی بجائے 6بجکر 30منٹ پر ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ریلوے انتظامیہ شیڈول بحال کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔

مزیدخبریں