ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمرہ لگائیں،عوام دیکھ سکیں عدالتوں میں کیا ہورہا ہے، شاہد خاقان

کیمرہ لگائیں،عوام دیکھ سکیں عدالتوں میں کیا ہورہا ہے، شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیمرہ لگائیں تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ عدالتوں میں کیا ہورہا ہے اور نیب کیا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور  (ن) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 26 صفحے کی چارج شیٹ دی گئی ہے، جس کے 26 نکات ہیں۔ ریفرنس میں10اور 9 صفحے ہیں جبکہ چارج شیٹ 26 صفحے کی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کے لئے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا عوام کے ووٹ سے منتخب ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ڈھائی سال میں پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوئی، غیر نمائندہ، متنازع حکومت سے کوئی بات نہیں کریں گے۔اُن کا مزید کہنا  تھا کہ بات کا وقت تھا، پارلیمان تھا، موقع تھا، جمہوری عمل بڑھانے پارلیمان میں آئے۔

خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف چارج شیٹ میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں صرف رام کہانیاں ہیں۔ چارج شیٹ میں صرف ایک چارج ہے،

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتی کارروائی دکھانے کی درخواست کی تھی، درخواست دائرکی تھی کہ عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کیا عوامی ووٹ سے منتخب ہونا خلاف ورزی ہے؟ ملک میں کرپشن عروج پر ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں سے نہیں گھبراتے کیونکہ ہم حق پرہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات وہاں ہوتی ہیں جہاں الیکشن قاعدے کی پاسداری کی جاتی ہو، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟۔