سکولوں میں چھٹیاں کب ہونگی؟

19 Nov, 2020 | 01:35 PM

NASIR AMIN

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ کورونا کی وجہ سے حالات خطرناک صورتحال میں داخل ہو رہے ہیں ،اگراب بھی حالات کنٹرول نہیں ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں ، کل 36 اضلاع کے لوگوں کو بلایاہے اس میں چھٹیوں کافیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکول مرضی سے سکول نہیں کھول سکیں گے،کورونا پر حکومتی رٹ کوکوئی چیلنج نہیں کرسکتا،کورونا ایس او پیز پر سب پرائیویٹ سکولوں کو عمل درآمد کرانا ہوگا،کورونا قانون سب کیلئے برابرہوگا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزرات تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مراسلہ تیار کرلی ہے صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں، وزارت تعلیم کی جانب سے پہلی تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند رکھے جائیں.دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ تعلیمی اداروں کو اگر 24 نومبر سے بند نہیں کیا جا رہا تو پرائمری سکولوں کو 24 نومبر ،مڈل سکولوں کو2دسمبر اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو15دسمبرسے بند کردیا جائے ۔ 

 

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو آن لائن تعلیم کی تربیت دی جائے اور ڈسٹنس لرننگ پر عمل کروایا جائے، اس سلسلے میں اساتذہ کو بلا کر ٹریننگ دینے کی تجاویز دی گئی ہیں، جبکہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون 2021 میں لینے کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔

مزیدخبریں