(علی عباس) راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے اور زمین خریدنے کے لیے 1کھرب کا لون دینے پر محکمہ خزانہ کے تحفظات دے دئیے ۔ قرضے ، سود اور مالی خسارے میں دباہواصوبہ ایک کھرب ہنگامی طور پر کہاںسے دے ؟ محکمہ خزانہ کے تحفظات پر وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق :ریور راوی سٹی پراجیکٹ پر پنجاب حکومت کو زمین کی خریداری کے لیے مالی مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔ریور منصوبے کے لیے بنائی گئی اتھارٹی نے حکومت پنجاب سے زمین کی خریداری کے لیے مالی معاونت کرنے کے لیے استدعا کی ہے، اور محکمہ خزانہ پنجاب سے بریج فنانس فسلیٹیز کے تحت ایک کھرب سے زائد کے فنڈ دینے کی بھی اپیل کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام نے یہ معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کیا ،اور بتایا کہ اتھارٹی نے ایک کھرب کی ڈیمانڈ کی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے، کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اتنی بڑی رقم دینے پر تحفظات بھی دیئے ہیں، کہ پہلے ہی ملک بھر میں کرونا وبا پھیلنے کی وجہ سے مالی خسارہ ہے،جبکہ وفاق پنجاب کو 160 ارب روپے کی واجب الادا ادائیگیاں نہیں کررہا ،تووہ مزیدفنڈ کہاں سے دیں ۔جس پر اب زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔کمیٹی میں خزانہ ، پی اینڈ ڈی ، آئی اینڈ سی اور روای اربن اتھارٹی کے حکام شامل ہوں گے ۔کمیٹی روای کنارے نئے شہر کو آباد کرنے پر قرض کے حوالے سے رپورٹ تیار کرے گی ۔