کابینہ کمیٹی کی گریڈ 20کے دس ملازمین کو یوٹیلٹی الائونس دینے کی منظوری 

19 Nov, 2020 | 12:53 PM

(عثمان علیم) کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے گریڈ 20 کے دس ملازمین کو 30 ہزار روپے بطور یوٹیلیٹی الائونس اور ایجوکیشن پی اینڈ ڈی کے 8چیف آف سیکشنز کو یوٹیلٹی الائونس دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق :محکمہ پی اینڈ ڈی کے گریڈ 20 کے افسران کے لیے اچھی خبرہے کہ ، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے گریڈ 20 کے دس افسران کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کی منظوری دے دی،محکمہ پی اینڈ ڈی  اکانومسٹ کے گریڈ 20 کے دس افسران کو ماہانہ 30 ہزار روپیہ یوٹیلیٹی الائونس دیا جائیگا،جبکہ ممبر ایجوکیشن پی اینڈ ڈی اور 8سینئر چیف آف سیکشنز پی اینڈ ڈی کو بھی یوٹیلٹی الائونس ملے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے گریڈ 20 کی دس پوسٹوں کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کی سفارشات کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کو منظوری کے لیے ارسال کیں تھیں،مزید یہ کہ گریڈ 20 کی آسامی چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، ممبر ایجوکیشن پی اینڈ ڈی اور 8 سینئر چیف آف سیکشنز پی اینڈ ڈی کی آسامیوں کے لیے یوٹیلیٹی الائونس کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ محکمہ پی اینڈ ڈی کے گریڈ 20 کے دس افسران کو دئیے جانے والے 30 ہزار بطور یوٹیلیٹی الائونس پر سالانہ 32 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

مزیدخبریں