عمران خان نے چارلس مکی کا کونساقول شیئر کیا؟

19 Nov, 2020 | 12:19 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے،  جس میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں موجود ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے انہوں نے جیکٹ بھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں معروف اسکاٹیش شاعر چارلس مکی کا زبردست قول کچھ یوں لکھا:آپ کہتے ہیں کہ آپ کا کوئی دشمن نہیں ہے ؟ افسوس، میرے دوست، گھمنڈی غریب ہے، جو بہادری کے میدان میں گھس گیا ہے، وہ ضرور دشمن بنا ہوا ہے ،لیکن اگر آپ کے پاس کوئی دشمن نہیں ہے، تو، وہ کام چھوٹا ہے جو آپ نے اب تک کیا ہے۔ آپ نے گستاخ ہونٹوں سے کوئی کپ نہیں توڑا۔ آپ نے غلط کو کبھی بھی حق سے نہیں بدلا  کیونکہ آپ لڑائی میں بزدل رہے ہیں۔ عمران خان کے اس معنی خیز پیغام کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سےبے حد پسند کیا جارہا ہے۔اب تک ان کی اس پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں ،جبکہ صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کے لیے معنی خیز معلومات اور پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان اپنے ماضی کے حسین دنوں کو یاد کرتے ہوئے قیمتی یادیں بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزیدخبریں