ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالت کا شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم

 احتساب عدالت کا شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں گرفتار شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کئے جانے کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پولیس حکام کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور  سینئر (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف  کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ دونوں کو بلٹ پروف گاڑی میں جیل سے عدالت لایا جائے۔  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں 26 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پولیس حکام نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا تھا جس پر (ن) لیگ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جب کہ شہباز شریف نے  اس پر عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمر درد میں مبتلا ہوں لیکن سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے بکتر بند گاڑی میں لایا جا رہا ہے، گاڑی کی حالت بھی درست نہیں، اس کی وجہ سے کمر درد میں اضافہ ہو رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت بکتر بند گاڑی میں لانے سے روکنے کا حکم دے۔