ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا اعلان

وزیراعظم کا پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ صرف دھاگا اور آم بیچنے سے ملک ترقی نہیں کرے گا، صنعتیں چلنے سے روزگار بڑھے گا اور آمدن میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان  نے فیصل آباد میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گھر بیٹھے سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور مقامی حکومتوں کا ایسا نظام لارہے ہیں جس سے عوام خوش ہوں گے، مقامی حکومتوں کے نظام میں ہر شہر کے میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن سے پہلے فیصل آباد آیا تھا تو صنعتیں بند ہو رہی تھیں اور مشکل حالات تھے، لیکن آج اتنا کام ہے کہ یہاں ٹیکسٹائل کی لیبر نہیں مل رہی، انڈسٹری بڑھے گی تو قرضوں کا پہاڑ اتار سکیں گے، اب ہم ٹیکسٹائل صلاحیتوں کے لیے انسٹی ٹیوٹ بنائیں گے، فیصل آباد کی سڑکوں پر سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی فنڈ سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے ، لاہور پر پیسہ خرچ کیا تو باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے، ایک دن آئے گا، فیصل آباد مانچسٹر سے آگے نکل جائے گا۔

معیشت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں، حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا تھا لیکن دوست ملکوں نے مدد کی جس سے دیوالیہ ہونے سے بچ گئے, ماضی میں روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر برقرار رکھ کر نقصان کیا گیا، کرنسی گرنے سے مہنگائی ہوئی جس پر حکومت کو برا بھلا کہا گیا لیکن آج صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے پاکستان کی درآمدات بڑھیں، سرمایہ کاروں، بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر کام جاری ہے، برآمد کنندگان کو مراعات دینے سے برآمدات بڑھنے لگی ہیں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer