(سٹی 42 )کیا اپوزیشن جماعتیں اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھ سکیں گی؟ قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے کورونا سے بچاکے لیے بڑے اجتماعات پر فوری طور پابندی لگادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلامیے کے مطابق 300 سے زیادہ افراد کے تمام آئوٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی ہوگی، ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی، کورونا کی وجہ سے موت ہونے یا کورونا پھیلنے پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔
گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنمائوں نے اعلان کیا تھا کہ ان کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے، پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور اور 29 نومبر کو ملتان میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ تمام پرہجوم مقامات پر ماسک کی پابندی یقینی بنائے گی۔